محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری ریکارڈ ہوسکتا ہے جبکہ منگل کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری تک تجاوز کرسکتا ہے۔ کیونکہ بلوچستان کی شمال مغربی ہوائیں شہر پر اثرانداز رہیں گی، صبح سے سہ پہر کے درمیان سمندری ہوائیں غیر فعال رہ سکتی ہیں۔ شہر میں نمی کا تناسب 20 سے 30 فیصد کے درمیان رہنے کے سبب اصل درجہ حرارت سے زائد گرمی محسوس نہیں ہوگی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ تین دن تک گرمی عروج پر ہوگی لیکن ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں ہے۔
Discussion about this post