گرومندر چورنگی کراچی کے قریب یہ واقعہ پیش آیا۔ جہاں آئس کریم پارلر کے کاروبار سے جڑے 5 بھائیوں کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس کے باعث 2 بھائی تو موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 2 انتہائی زخمی ہیں۔ خوش قسمتی سے ایک بھائی بال بال بچ گیا۔ پولیس کے مطابق سارے بھائی گاڑی میں سوار ہو کر پیشی پر عدالت جارہے تھے جب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے گاڑی کو چاروں طرف سے گھیر کر اندھا دھند فائرنگ کی۔
واقعے کی سی سی ٹی وی بھی منظرعام پر آچکی ہے۔ جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان نے قمیض شلوار پہن رکھی ہیں۔ ایس پی جمشید ٹاؤن علینہ راجپرکے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ واقعہ ذاتی دشمنی کا لگتا ہے، تاہم ان مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں جن کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ جائے وقوعہ سے 17 خول ملے ہیں، جب کہ واقعہ کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔ اُدھراس واقعے پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے رپورٹ طلب کر لی۔ گورنر سندھ کے ترجمان کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ہدایت کی ہے کہ فائرنگ میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کیا جائے۔
Discussion about this post