چیف میٹرلوجسٹ سردار سرفراز نے خبردار کیا ہے کہ طاقتور مون سون سسٹم ڈیپ ڈپریشن کی شکل میں اس وقت کراچی سے 320 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ سسٹم 10 سے 15 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بڑھ رہا ہے اور کل تک سسٹم شہر کے جنوب کی جانب زیادہ قریب آ جائے گا جس کے سبب موسلادھار بارش کا امکان زیادہ ہے۔ آج شہر میں تیز گرد آلود ہوائیں اور آندھی چلنے کے ساتھ بارش کا امکان ہے، ڈیپ ڈپریشن میں 28 سے 33 ناٹیکل مائل یعنی 60 تا 70 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلتی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بارش کا یہ سلسلہ 31 اگست تک جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ شہر میں دوران بارش اربن فلڈنگ کا خدشہ برقرار ہے، کراچی میں 100 سے 200 ملی میٹر تک بارش بھی ہو سکتی ہے۔
Discussion about this post