وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ بورڈ کا 45واں اجلاس ہواجس میں کراچی پورٹ ٹرمینل سے جام صادق پل تک ایکسپریس وے بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ یہ نیا ایکسپریس وے 12.5 کلومیٹر اوپر بنے گا باقی نیچے ہوگا۔ روڈ جام صادق پل کے پاس ملیر ایکسپریس وے سے ملے گا۔ سندھ کے وزیراعلیٰ نے محکمہ بلدیات کو پی پی پی یونٹ کے ساتھ بیٹھ کر منصوبے کو آخری شکل دینے کی ہدایت کی۔
Discussion about this post