ڈیفنس کراچی کے ریسٹورنٹ میں اس وقت ہنگامہ برپا ہوگیا جب کھانے کی میز کے ساتھ ایک کرسی کو اٹھایا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 2 خاندان ایک دوسرے سے لڑ پڑے۔ ابتدا تلخ کلانی سے ہوئی جس کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے بات ہاتھا پائی تک آگئی۔ مرد حضرات کے ساتھ خواتین نے بھی اس لڑائی میں اپنا حصہ ڈالا۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ایک فیملی ریسٹورنٹ میں کھانا کھا رہی تھی اسی دوران دوسری فیملی ساتھ والی ٹیبل پر آکر بیٹھ گئی اور بغیر پوچھے ساتھ والوں کی کرسی لے لی جس پر تلخ کلامی ہوئی۔
اس ویڈیو میں سندھ کے ایک سینئر بیوروکریٹ کے خاندان کے افراد ہیں جو کراچی کے ایک ریسٹورنٹ میں ایک میز کی وجہ سے دوسرے خاندان سے لڑ رہے ہیں۔ pic.twitter.com/OUSUtIv6Nf
— Sanam Jamali🇵🇰 (@sana_J2) October 27, 2024
دوسری جانب ایک عینی شاہد کے مطابق ایک فیملی کے 14 سالہ بچے نے گالم گلوچ کرکے معاملے کو خراب کیا جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ خواتین کو بہت پیٹا گیا۔ دعویٰ تو یہ بھی کیا جارہا ہے کہ ویڈیو میں سندھ کے ایک سینئر بیوروکریٹ کے خاندان کے افراد ہیں جو کراچی کے ریسٹورنٹ میں ایک میز کی وجہ سے دوسرے خاندان سے لڑ رہے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ ایک فیملی کی جانب سے دوسری فیملی پر واقعے کا مقدمہ درج کرا دیا گیا ہے۔ واقعے کا مقدمہ شاہد لاشاری بلوچ کی مدعیت میں درخشاں تھانے میں درج کر لیا گیا۔ مقدمے کے متن کے مطابق بینک میں کام کرتا ہوں، فیملی کے ساتھ ریسٹورنٹ پر کھانا کھانے آیا تھا۔ مدعی مقدمہ کا کہنا ہے کہ سالی نے برابر والی ٹیبل سے کرسی اپنی طرف کی تو دوسری فیملی کی خاتون نے سالی کو دھکا دیتے ہوئے گالیاں دیں اور مار پیٹ شروع کر دی۔
کراچی کلیفٹن، ایک عینی شاہد کے مطابق ایک فیملی کھانا کھا رہی تھی دوسری فیملی ساتھ والی ٹیبل پر آکر بیٹھ گئی تو بغیر پوچھے ساتھ والوں کی کرسی لے لی جس پر تلخ کلامی ہوئی پھر ایک فیملی کے ۱۴ سالہ بچے نے گالم گلوچ کرکے آگ بھڑکائی۔ نتیجہ یہ ہوا کہ خواتین کو بہت پیٹا گیا۔ https://t.co/dmzIf39n6d pic.twitter.com/vTiK1AFYkp
— Sanam Jamali🇵🇰 (@sana_J2) October 27, 2024
Discussion about this post