کراچی میں پارا چنار کے مظاہرین سے اظہار یکجہتی کے لیے مجلس وحدت المسلمین کی طرف سے شہر کے مختلف علاقوں اور مرکزی شاہراؤں پر دھرنے 5 ویں روز بھی جاری ہیں۔ اس وقت 12 مقامات پر احتجاج کیا جارہا ہے جب کہ رات سے جوہر موڑ پر بھی دھرنے کا آغاز کردیا گیا ہے۔کراچی میں مختلف مقامات پر دھرنوں کے باعث ٹریفک کو متبادل ٹریک پر چلایا جارہا ہے جب کہ شہر میں مختلف مقامات پر پارا چنار میں ہونے والے واقعے پر احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔ٹریفک پولیس کے مطابق شارعِ فیصل پر ناتھا خان پل اور ملیر 15 میں جاری دھرنا ختم کردیا گیا ہے، 26 دسمبر سے بند شارعِ فیصل کے دونوں اطراف کی سڑکیں کھول دی گئی ہیں۔
Discussion about this post