سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے اعلان کیا ہے کہ کراچی میں رواں سال ڈبل ڈیکر بسیں اور الیکٹرک ٹیکسیاں چلائی جائیں گی۔ اُن کے مطابق سندھ حکومت بڑے پیمانے پر ماس ٹرانزٹ کے منصوبے بنارہی ہے، ٹرانسپورٹ کے محکمے کو بہتر بنانا ہے، اورنج لائن بی آرٹی تیار ہوچکی ہے اور چل رہی ہے، ریڈ لائن بی آر ٹی ایک مسئلہ ہے جس کی بہت حقیقی تکنیکی وجوہات ہیں۔ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ واقعی یونیورسٹی روڈ پر لوگوں کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہا ہے۔ کوشش ہے کہ اس منصوبے کو 2 سال میں مکمل کیا جائے اور لوگ اس سے مستفید ہوسکیں۔
سینئر وزیرکے مطابق پیپلز بس سروس کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، میرپورخاص اور نوابشاہ میں چل رہی ہے، پاکستان کی پہلی خواتین کی پنک بس سروس چلانے کا کریڈٹ بھی سندھ حکومت کو جاتا ہے، دبئی، امریکا، برطانیہ سمیت دنیا کے کئی ممالک میں یہ سروس دستیاب نہیں ہے۔ کراچی میں الیکٹرک ٹیکسیاں بھی چلانے جارہے ہیں۔
Discussion about this post