بچے کی لاش بلڈنگ کے انڈر گراؤنڈ ٹینک سے ملی ہے، بچے کی لاش کو نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیےروانہ کیا گیا ہے، لگتا ہے واقعہ حادثاتی طور پر پیش آیا ہے۔ یاد رہے کہ بچے کے والد کی جانب سے بلال کالونی تھانے میں نارتھ کراچی سیکٹر فائیو سے 7 سالہ بچے صارم کو مبینہ طور پر اغوا کیے جانے کا مقدمہ درج کرایا گیا تھا۔ مقدمے کے مطابق صارم 7 جنوری کی دوپہر فلیٹ میں مدرسے میں پڑھنے گیا اور لاپتہ ہو گیا تھا۔ یاد رہے کہ گورنر سندھ حال ہی میں بچے کے گھر آئے تھے اور انہوں نے والدین سے مغوی بچے کی بازیابی کے لیے مکمل تعاون کی یقین ہانی کرائی تھی ۔ بچے کے اغوا کا کیس اے وی سی سی ٹرانسفر کر دیا گیا تھا، اس دوران بچے کے والد کو 5 لاکھ روپے تاوان دینے کا میسیج بھی موصول ہوا تھا۔ میسیج بھیجنے والے نمبر کے حوالے سے چھان بین بھی شروع کر دی گئی تھی۔
Discussion about this post