واقعہ کراچی کے علاقے لانڈھی کی مانسہرہ کالونی میں پیش آیا جہاں غیر ملکی شہریوں کی گاڑی کے نزدیک دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 دہشت گرد موقع پر ہی ہلاک کردیے گئے جبکہ 2 سیکیورٹی گارڈ سمیت 3 افراد زخمی ہوئے۔ اس موقع پر ڈی آئی جی ایسٹ اصفر مہسر کا کہنا تھا کہ جاپانی شہریوں کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا، اس گاڑی کے پیچھے ایک خودکش حملہ آور موٹرسائیکل پر سوار تھا۔ جائے وقوعہ سے ایک اشارٹ مشین گن اور ہینڈگرنیڈ والا بیگ بھی برآمد ہوا ہے۔ حکام کے مطابق دہشت گردوں کی تعداد 2 تھی، پہلا حملہ خودکش تھا جس کے بعد فائرنگ کا تبادلہ کیا گیا ہے۔ دوسرے دہشت گرد نے گاڑی پر فائرنگ کی۔ گاڑی میں موجود دسیکیورٹی گارڈ نےدہشت گرد سےمقابلہ کیا، پولیس بھی دھماکے کی گونج پر وہاں پہنچی، شرافی گوٹھ تھانےکے اہلکاروں نے بھی دہشت گردسےمقابلہ کرتے ہوئے انہیں مار گرایا۔
پولیس حکام کے مطابق خودکش حملہ آوور کا سر اور کچھ اعضا ملے ہیں، فی الحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ پولیس کے مطابق 5 جاپانی باشندے بلٹ پروف ہائی روف میں تھے۔ غیر ملکی شہریوں کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ غیر ملکی شہری ایکسپورٹ پروسیسنگ زون جارہے تھے، بتایا جارہا ہے کہ جاپانی باشندے روزانہ یہاں سے گزرتے تھے، 3 حملہ آور تھے، جن میں 2 ہلاک ہوگئے اور ایک فرار ہوگیا۔ چھپا کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کی شناخت نہیں ہوسکی۔ وزیراعظم شہباز شریف اور صدر پاکستان نے کراچی میں اس خود کش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ پولیس کی بروقت ایکشن کی بنا پر کسی بڑے جانی نقصان سے بچ جانے پر اہلکاروں کو سراہا بھی گیا ہے ۔ پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
Discussion about this post