کمشنر کراچی نے تمام تر ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت دی ہے کہ شاپنگ مالز ، بازار اور مارکیٹس روزانہ شام ساڑھے 8 بجے کرادیے جائیں۔ اس سلسلے میں کمشنر کراچی نے باقاعدہ خط بھی لکھ ڈالا ہے۔ کمشنر کراچی کے مطابق یہ فیصلہ توانائی بحران پر قابو پانے کے لیے وفاقی حکومت کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔ کمشنر کراچی کا مزید کہنا ہے کہ شادی ہال اور ریسٹورنٹ کو رات 10 بجے بند کرنے کا پابند بنایا جائے اور جو خلاف ورزی کرے اس کے خلاف ایکشن لیا جائے۔
Discussion about this post