سندھ کے وزیراطلاعات شرجیل میمن کہتے ہیں کہ الیکشن کمیشن کے حکم کے تحت بلدیاتی الیکشن کرانے کے پابند ہیں۔ انہوں نے الیکشن کمیشن کے اجلاس کے بعد ” جیو نیوز ” سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فی الحال الیکشن کمیشن کے تحریری فیصلے کا انتظار ہے۔ اس سوال پر کہ کیا گورنر سندھ کوئی آرڈینس جاری کرکے بھی الیکشن ملتوی کراسکتے ہیں۔ سندھ کے وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ آرڈیننس اس طرح نہیں آتے اس کے لیے مطلوبہ معاملات درکار ہوتے ہیں، ایم کیوایم کے حلقہ بندیوں پر اعتراضات سندھ حکومت نے دور کردیے۔ یاد رہے کہ سندھ حکومت نے باقاعدہ خط لکھ کر الیکشن کمیشن پر زور دیا تھا کہ وہ 15 جنوری کے الیکشن کو ملتوی کریں۔ جس کے جواب میں الیکشن کمیشن کے اہم اور ہنگامی اجلاس میں یہی طے پایا گیا کہ الیکشن طے شدہ تاریخ 15 جنوری کو ہی ہوں گے۔ دوسری جانب جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیسٹ سریز کراچی میں ہوئی سیکیورٹی تھریٹ نہیں آیا، تین دن کراچی ایٹ فیسٹیول چلا کوئی سیکیورٹی مسئلہ نہیں ہوا، کیویز کے شہر میں ون ڈےکھیلتے کوئی ٹینشن نہیں ہوئی، دفاعی نمائش آئیڈیاز، بک فئیر، فرنیچز اکزبشنز جیسی درجنوں ایکسپوزچلتی رہیں اور چل رہی ہیں کوئی سیکیورٹی کی کوئی پریشانی نہیں ہوئی لیکن کراچی کے بلدیاتی انتخاب کی بات آئی تو سیکیورٹی ٹھریٹ کی آڑ میں بلدیاتی انتخاب پرشب خون مارنےکی سازش شروع ہوگئی۔
Discussion about this post