کراچی کی خواتین کے لیے سندھ حکومت کا بڑا تحفہ۔خواتین مسافروں کے لیے اب یکم فروری سے کراچی کی سڑکوں پر پنک بس سروس بھاگتی دوڑتی نظر آئے گی۔ سندھ کے وزیراطلاعات شرجیل انعام میمن نے بذریعہ ٹوئٹ یہ خوش خبری سنائی ہے۔ یہ صرف اور صرف خواتین کے لیے پاکستان کی پہلی مخصوص بس سروس ہوگی۔ پنک بس سروس کی 8 بسیں ابتدائی طور پر چلائی جارہی ہیں۔ پہلا روٹ کامیاب ہوا تو دوسرے روٹ پر بسیں موجود ہوں گی۔
Transport department government of Sindh is going to start Pakistan’s First bus service only for the women and girls exclusively. Inshallah Pink buses will start their operation from 1st February in #Karachi. Peoples Bus Service, At Your Service. pic.twitter.com/6T1rQUK3qm
— Sharjeel Inam Memon (@sharjeelinam) January 26, 2023
معلوم ہوا ہے کہ یہ پنک بس سروس کراچی کے 2 روٹس پر رواں دواں ہوگی۔ کہا جارہا ہے کہ آزمائشی طور پر اس بس سروس کا ایک روٹ ماڈل کالونی سے شاہراہ فیصل، میٹروپول ، آئی آئی چندری گر روڈ سے ہوتا ہوا ٹاور تک جائے گا جبکہ دوسرا روٹ ٹاور سے صدر کے راستے سے ہوتا ہوا سینٹرل کے علاقوں کو کور کرے گا۔خواتین کے لیے سب سے اچھی خبر تو یہ بھی ہے کہ اس پنک بس سروس کا کرایہ صرف 50 روپے ہوگا۔
Discussion about this post