کراچی کے کمشنرمحمد اقبال میمن نے 17 اگست تک شہر بھر میں ساحلی مقامات پر 144 لگادی ہے۔اس سلسلے میں شہریوں کو خبردار کردیا ہے کہ وہ سمندر میں نہانے، غوطہ خوری، کشتی رانی یا پھر تیراکی کا شوق نہ فرمائیں۔ کمشنر کراچی کے مطابق یہ پابندی حالیہ دنوں میں سمندر میں شہریوں کے ڈوبنے کے واقعات کے پیش نظر لگائی گئی ہے۔ کیونکہ مون سون سیزن عروج پر ہے۔ اسی لیے سمندر میں نہاتے ہوئے منہ زور لہریں شہریوں کے لیے قاتل بن رہی ہیں۔ کمشنر کراچی کے مطابق اس پابندی کی اگر کسی نے خلاف ورزی کی تو سختی کے ساتھ نمٹا جائے گا۔ یاد رہے کہ کراچی کے علاقے لیاقت آباد کے 6 میں سے 4 دوست ہاکس بے پر اتوار کو ڈوب گئے تھے۔ جس کو دیکھتے ہوئے اب کمشنر کراچی نے یہ بندش لگائی ہے۔
اس خبر سے متعلق مزید پڑھیں:
Discussion about this post