مدھیہ پردیش ہائی کورٹ نے کرینہ کپور خان کو ان کی کتاب “کرینہ کپور خان کی پریگننسی بائبل” کے خلاف درخواست پر نوٹس جاری کیا، ایک وکیل کرسٹوفر انتھونی نے کتاب کے عنوان میں لفظ “بائبل” کے استعمال کے خلاف عدالت سے رجوع کیا۔جن کا کہنا ہے کہ لفظ “بائبل” کا استعمال کرنا عیسائی برادری کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا ہے۔ وکیل کا دعویٰ ہے کہ بالی وڈ اسٹار نے کتاب کی سستی تشہیر حاصل کرنے کے لیے متعلقہ لفظ کا استعمال کیا۔
کرسٹوفر انتھونی کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے مدھیہ پردیش ہائی کورٹ نے نوٹس جاری کیا کہ کرینہ کپور اور کتاب فروخت کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔ یاد رہے کہ کرینا کپور کی یہ کتاب 2021میں شائع ہوئی تھی۔ جس میں حاملہ خواتین کے لیے مفید تجاویز اورمشورے شامل کیے گئے تھے۔
Discussion about this post