سٹی کورٹ کراچی نے کار ساز ٹریفک حادثے کے کیس میں ملزمہ نتاشا کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ پولیس نے اس عدالت سے ملزمہ نتاشا کے لیے 14 دن ریمانڈ کی درخواست کی تھی۔ تفتیشی افسر نے موقف اپنایا تھا کہ مقدمے میں قتل بالسبب کی دفعہ 322 کا اضافہ کیا ہے۔ یہ دفعہ ناقابل ضمانت ہے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر کو چالان پیش کرنے کا حکم دینے ہوئے ملزمہ کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ یاد رہے کہ 19 اگست کو کراچی کے علاقے کارساز روڈ پر تیز رفتار گاڑی بے قابو ہو کر راہ گیروں پر چڑھ دوڑی تھی، حادثے میں باپ بیٹی جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوگئے جبکہ پولیس نے گاڑی چلانے والی خاتون کو گرفتار کرلیا تھا۔ عینی شاہدین کے مطابق جیپ چلانے والی خاتون اپنے حواس میں نہیں تھی۔ حادثے میں باپ اور بیٹی تیز رفتار گاڑی کی ٹکر لگنے سے جاں بحق ہوئے تھے۔
Discussion about this post