سندھ ہائی کورٹ نے دانش اقبال کی 7 دن کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے 50 ہزار کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ دانش اقبال کے موکل کا موقف تھا کہ ان کے موکل کی گرفتاری کا خدشہ ہے لہذا ان کی حفاظتی ضمانت منظور کی جائے، ان کا اس سارے واقعے سے کوئی تعلق نہیں، دانش اقبال کی اہلیہ نتاشہ جیل میں پہلے ہی ہیں۔ یاد رہے کہ 19 اگست کو کراچی کے علاقے کارساز میں تیزرفتار گاڑی ایسی بے قابو ہوئی کہ راہ گیروں کو کچل ڈالا۔ اس حادثے میں باپ اور بیٹی جان سے چلے گئے۔ گاڑی چلانے والے خاتون نے موٹر سائیکلوں کو ٹکر مارنے کے بعد فرار کی کوشش میں ایک اورگاڑی کو بھی زوردار ٹکر ماری جس سےگاڑی تباہ ہوگئی لیکن معجزانہ طور پر کار سوار نوجوان محفوظ رہا، جب کہ ٹکر کے بعد جیپ بھی الٹ گئی۔
Discussion about this post