معلوم ہوا ہے کہ کارساز حادثے کی ملزمہ نتاشہ کی ویڈیو لنک کے ذریعہ حاضری لگوائی جائے گی، ملزمہ نتاشہ کو سیکیورٹی خدشات ہیں جس کی وجہ سے عدالت میں پیش نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ویڈیو لنک پر پیشی کی عدالت سے بھی اجازت لے لی گئی ہے، ملزمہ نتاشہ ویمن جیل کراچی میں قید ہے۔ دوسری طرف جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی عدالت میں وکیل مدعی بیرسٹر عزیر غوری نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملزمہ کے وکیل نے حاضری سے استثنٰی کی درخواست عدالت میں جمع کرائی ہے، عدالت نے صرف آج کے لیے ویڈیو لنک پر حاضری کی اجازت دی ہے، پولیس نے چالان ابھی تو جمع نہیں کروایا ہے، ممکن ہے کہ عدالت تفتیشی افسر کو چالان جمع کروانے کے لیے مہلت دے دے۔ ان کے مطابق پولیس نے منشیات کے استعمال پر الگ مقدمہ درج کیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر ان کے موکل سے دیت کے حوالے سے کوئی رابطہ ہوا ہے تو ان کے علم میں نہیں، لگائی گئی دفعہ 322 میں دیت ہی سزا ہے، عدالت چاندی کے حساب سے دیت کی رقم کی منظوری دیتی ہے مگر مدعی فیملی پر دباؤ ضرور ہے، مدعی نے اس حوالے سے اکثر اوقات دباؤ کے حوالے سے بتایا ہے۔
Discussion about this post