فی یونٹ 5 روپے 62 پیسے بجلی مہنگی ہونے کا امکان ہے جس کی منظوری کی صورت میں صارفین پر 49 ارب سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔ سی پی پی اے نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیپرا کو درخواست دے دی جس پر اتھارٹی 31 جنوری کو سماعت کرے گی۔ سی پی پی اے کی جانب سے اضافہ دسمبر کے ایف سی اے کی مد میں مانگا گیا۔ درخواست کے مطابق دسمبر میں 7 ارب 41 کروڑ 80 لاکھ یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے اسی ماہ کی شروعات میں نیپرا نے سی پی پی اے کی درخواست پر بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 4 روپے 12 پیسے کا اضافہ کیا تھا۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نومبر کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا تھا۔
Discussion about this post