پولیس کا کہنا ہے کہ ہنی ٹریپ گینگ کے ماسٹر مائنڈ حسن شاہ کو ساتھی رفیق سمیت پشاور سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم نے خلیل الرحمن قمر کی قابل اعتراض ویڈیو بھی وائرل کیں ۔ ملزم حسن شاہ ہنی ٹریپ کرنے والے 12 رکنی گروہ کا مرکزی کردار ہے اور اس گروہ میں خواتین بھی شامل ہیں۔ ملزم حسن شاہ کا دعویٰ ہے کہ خلیل الرحمن قمر اسکرپٹ کے لیے نہیں بلکہ غلط ارادے سے خاتون کےگھر گئے۔ خلیل الرحمن قمر نے نازیبا ویڈیوز کی وجہ سے اغوا کا واویلا کیا۔ دونوں ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ خاتون سمیت 12 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
Discussion about this post