قومی اسمبلی میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان پر ہونے والے حملے کا رخ سیاست دانوں اور ادارے کی طرف موڑا جارہا ہے۔ مقصد یہی نظر آرہا ہے کہ سیاسی مقاصد حاصل کرنا۔ اس واقعے کے بعد پاکستان کا کیا بنے گا یہی اب ساری دنیا دیکھ رہی ہے۔ خواجہ آصف کہتے ہیں کہ حکومت عمران خان پر ہونے والے حملے کے پس پردہ سازش کو بے نقاب لانا چاہتی ہے۔ اس مسئلے کو سیاسی رنگ دیا گیا تو اس قسم کے معاملات تاریخ میں دفن ہوچکے ہیں۔ عمران خان تواتر کے ساتھ یہی کہتے رہے ہیں کہ انہیں خون نظر آرہا ہے۔ آج پنجاب کے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان کے خلاف یہ واقعہ ہوا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ واقعے پر جے آئی ٹی بنائی جائے۔
Discussion about this post