وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ماضی میں جب کسی جماعت پر لگنے والی پابندیاں جائز نہیں ہوتی تھیں یا پھر ان پابندیوں کے پیچھے سیاسی وجوہات ہوتیں مگر عمران خان کی تحریک انصاف خود ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہورہی ہے۔ 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے تناظر میں پی ٹی آئی پر پابندی کا جائزہ لے رہے ہیں۔ 9 مئی کو تحریک انصاف کے لوگوں نے کور کمانڈر ہاؤس، جی ایچ کیو، کنٹونمنٹ بورڈ سمیت دیگر فوجی تنصیبات پر حملہ کیا، یہ سارے کے سارے مربوط حملے تھے، پی ٹی آئی کے اپنے لوگ بتا رہے ہیں کہ ان کو اس سب کے لیے تین چار مرتبہ بریفنگ دی گئی تھی۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ایک سال کے دوران عمران خان کا ہر حربہ ناکام ہوگیا تھا اور 9 مئی کو ان کا پاک فوج کے خلاف آخری حربہ بھی ناکام ہوگیا، ایسے عزائم بھارت کے تو ہوسکتے ہیں لیکن کسی پاکستانی کے نہیں ہوسکتے۔ وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ اگر پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا فیصلہ ہوا تو پہلے پارلیمنٹ سے رجوع کیا جائے گا۔ ارکان کو اعتماد میں لیا جائے گا اور اتحادی جماعتوں کا مشترکہ فیصلہ ہوگا۔
Discussion about this post