تجربہ کار وکیل خواجہ حارث توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم میں شامل تھے لیکن قانونی ٹیم میں ڈسپلن کے حوالے سے تحفظات کے بعد خواجہ حارث نے علیحدگی کا فیصلہ کیا۔ اب سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی نمائندگی سردار لطیف کھوسہ اور دیگروکلا کررہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خواجہ حارث نےمقدمے کی تمام فائلیں چیئرمین پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم کو بھجوا دیں۔ خواجہ حارث کا موقف تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق پر اعتراض نہ کیا جائے لیکن پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم کے کچھ ارکان اس فیصلے کے خلاف تھے۔
Discussion about this post