اینٹی کرپشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور فرید مانیکا کو لاہور سے دبئی جاتے ہوئے روک کر گرفتار کرلیا۔ ترجمان اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ خاور فرید مانیکا ملک سے فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے۔ اُن کی منزل دبئی تھی لیکن اینٹی کرپشن نے غیر ملکی پرواز سے سفر کرنے سے پہلے خاور مانیکا کو گرفتار کرلیا۔ بتایا جارہا ہے کہ خاور مانیکا کے خلاف ڈپٹی کمشنر کے ریفرنس پر تحقیقات کی جارہی ہے۔ ان پر قبرستان کی اراضی پر غیر قانونی شادی ہال تعمیر کرنے کا الزام ہے، انہوں نے قبرستان کی زمین پر غیر قانونی طور پر 26 دکانیں تعمیر کیں۔
Discussion about this post