پنجاب کے لیہ کے علاقے تھانہ فتح پور کی حدود میں ایک خواجہ سرا کا سر مونڈھ کر ویڈیو وائرل کردی گئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مبینہ ملزم وسیم نے خواجہ سرا ممنون عباس عرف مشال کے بال کاٹ دیے۔ خواجہ سرا کی درخواست پر ملزم کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ مدعی مقدمہ مشال کے مطابق ملزم وسیم نے میلہ عنایت شاہ کے قریب نقدی چھینی اور زبردستی سر کے بال کاٹ ڈالے۔ خواجہ سرا کا دعویٰ ہے کہ اُس سے اسلحہ کے زور پر موبائل ، ایک لاکھ 25 ہزار روپے نقدی چھینی اور ویڈیو بھی بنائی۔ملزم کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
Discussion about this post