عالمی یوم صحافت کے موقع پر بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے چمروک میں سلطان ابراہیم خان روڈ پر دھماکا ہوا، جس میں صدر خضدار پریس کلب محمد ڈسیق مینگل جاں بحق اور 10 دیگر افراد زخمی ہو گئے۔ معلوم ہوا ہے کہ دھماکا ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا، جس میں نامعلوم دہشت گردوں نے گھر سے یونیورسٹی جاتے ہوئے خضدار پریس کلب کے صدر کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔ خضدار پریس کلب کے صدر کو اپریل میں ایک خط کے ذریعے جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی تھی جبکہ کچھ ماہ قبل ان پر فائرنگ بھی کی گئی جس میں وہ محفوظ رہے۔
Discussion about this post