ڈیفنس کراچی میں پولیس اہلکار عبدالرحمان کو موت کی نیند سلادینے والے قاتل خرم نثار کو قانون کی گرفت میں لینے کے لیے تیزی سے تیاری جاری ہے۔ پولیس حکام کے مطابق پیر کو ڈیفنس فیز 5 میں شاہین فورس کے اہلکار کا قاتل موقع واردات سے فرار ہوا۔ جس نے سوئیڈش پاسپورٹ کا استعمال کرتے ہوئے واقعہ کی رات ہی 4 بج کر 11 منٹ پر غیر ملکی پرواز کی امیگریشن کرائی۔ اب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈی جی پاسپورٹ کو کہا گیا ہے کہ وہ خرم نثار کا پاسپورٹ منسوخ کردیں جبکہ ایف آئی اے کو خط لکھ دیا گیا ہے کہ وہ انٹرپول سے رابطہ کرکے قاتل خرم نثار کو پاکستان لانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
Discussion about this post