ایڈمنسٹریٹرکراچی مرتضیٰ وہاب نے کراچی والوں کو خوش خبری سنائی ہے کہ بہت جلد کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی ویب سائٹ پر شہر کا ڈیجیٹل میپ ہوگا۔ ان کے مطابق اس اچھوتے ڈیجیٹل میپ پر کام شروع کردیا گیا ہے۔ جس کا مقصد صرف یہ ہے کہ شہر کے بارے میں اہم اور کارآمد معلومات ہر شہری تک پہنچیں۔ اس نقشے کے تحت میونسپل سروسز، متعلقہ پولیس اسٹیشن، وارڈز، یو سیز، فائر اسٹیشنز، اسپتالوں، یونیورسٹیز، کالجز، عوامی مقامات، کھیل کے میدان، پارکس اور لائبریریوں کی تمام تر معلومات صارفین کو مل جائے گی۔ یہی اس ڈیجیٹل میپ کے ذریعے بسوں کے روٹس اور پوسٹ باکس کے بارے میں بھی معلومات دی جائے گی۔
#KMC is working on an interactive map of #Karachi #KnowYourKarachi. It aims to provide vital information about our city, its municipal services, concerned police & fire stations, hospitals, universities, colleges, public spaces & parks etc. People are welcome to give their input pic.twitter.com/1VcKkaRXTj
— Murtaza Wahab Siddiqui (@murtazawahab1) October 4, 2022
اس نقشے کی بہتری کے لیے شہری اپنی تجاویز بھی روانہ کرسکتے ہیں۔ ایڈمنسٹریٹرکراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کے ڈیجیٹل نقشے دنیا بھر کے بڑے شہروں کے ہوتے ہیں اور اسی بنا پر کراچی چونکہ بین الاقوامی معیار کا شہر ہے اسی لیے یہ ڈیجیٹل نقشہ تیار کیا جارہا ہے۔
Discussion about this post