پولیس کے مطابق فائرنگ سے پولیو ورکر جاں بحق ہوا جبکہ ملزمان فرار ہو گئے۔ معلوم ہوا ہے کہ پولیو ورکر ڈیوٹی کے لیے جا رہا تھا کہ اسے راستے میں نشانہ بنایا گیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کی پرانی دشمنی بھی چل رہی تھی، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ دوسری جانب گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے کرک میں پولیو ٹیم پر حملے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کرک میں پولیو ٹیم پر حملہ انتہائی افسوسناک ہے، حملے میں پولیس اہلکار کی شہادت پر دلی افسوس ہوا۔پولیو ورکرز پر حملہ پاکستان اور انسانیت دشمن قوتوں کی سازش ہے۔ انہوں نے زخمی پولیو ورکر کو ہر ممکن علاج کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
Discussion about this post