خیبر پختونخوا حکومت کے صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کرم امن معاہدے کے حوالے سے بیان کے مطابق ہفتے کو جانے والے قافلے کے سفری اور حفاظتی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ ایپکس کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں علاقے کو اسلحے اور بنکرز سے پاک کیا جائے گا۔ مشیر اطلاعات کے مطابق معاہدے کے مطابق اسلحہ جمع کرنے کے لیے دونوں فریق 15 دنوں کے اندر اندر مربوط لائحہ عمل دیں گے۔ اسلحہ کے آزادانہ نمائش و استعمال پر پابندی ہوگی اور اسلحہ خریدنے کے لیے چندہ جمع کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ معاہدے کے تحت فریقین کے ہر قسم کے بنکرز کی تعمیر پر پابندی ہوگی جب کہ علاقے میں پہلے سے موجود بنکرز ایک ماہ کے اندر ختم کیے جائیں گے۔ بنکرز کی مسماری کے بعد جو بھی فریق لشکر کشی کرے گا، ان کو دہشت گرد سمجھ کر کارروائی کی جائے گی۔
Discussion about this post