محکمہ سیاحت اور خیبرپختونخوا ٹورازم اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق اس بار عید کے 5 روز میں 5 لاکھ 83 ہزار سے زائد سیاحوں نے سیاحتی مقامات کا رخ کیا، گزشتہ سال عید کے انہی 5 دنوں میں 1 لاکھ 25 ہزار سے زائد سیاح آئے تھے۔
رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ 2 لاکھ 37 ہزار سے زائد سیاح گلیات آئے۔ مالم جبہ میں 1 لاکھ 51 ہزار900، وادی کمراٹ میں 92 ہزار، ناران کاغان میں 77 ہزار سے زائد سیاح سیروتفریح کیلئے آئے۔ وادی چترال میں 24 ہزار سے زیادہ سیاح لطف اندوز ہوئے۔
Discussion about this post