اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں علی امین گنڈاپور کے خلاف اسلحہ و شراب برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت سول جج شائستہ خان کنڈی نے کی۔ جس کے دوران عدالت نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی طبعی بنیادوں پر حاضری معافی کی درخواست رد کرتے ہوئے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ عدالت نے ایس ایچ او تھانہ بھارہ کہو کو جمعرات کو علی امین گنڈاپور کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ اُدھر انسداد دہشتگردی عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی علی امین گنڈاپور کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت بغیر کارروائی دس ستمبر تک ملتوی کردی گئی ۔
Discussion about this post