اسپیکر بابر سلیم سواتی نے 2 صفحات پر مبنی خط چیف الیکشن کمشنر کو ارسال کر دیا جس میں انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں مخصوص نشستیں الاٹ کی جائیں،خط کے متن کے مطابق پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل پر سپریم کورٹ نے فیصلہ دے دیا، سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد مخصوص نشستوں پر غیر ضروری تاخیر کی جا رہی ہے۔ سپریم کورٹ نے آئین کی روشنی میں مخصوص نشستوں کا فیصلہ جاری کیا، مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ میں تاخیر انصاف کا قتل ہے۔
Discussion about this post