پولیس، زراعت، ریسکیو اور معدنیات کے شعبوں میں اب خیبرپختونخوا حکومت ڈرون ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا ارادہ کررہی ہے۔ اس منصوبے کی منظوری وزیراعلیٰ محمود خان نے دے دی ہے۔ صوبائی حکومت پہلے مرحلے میں پی ڈی ایم اے اور پولیس میں یہ ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی۔
وزیراعلیٰ کہتے ہیں کہ ڈرون ٹیکنالوجی سے پولیس کی کارکردگی میں بہتری آئے گی۔ ڈرونز کے ذریعے پیٹرولنگ سے اہلکاروں کی جان بھی محفوظ رہے گی۔ خیبرپختونخواحکومت نے اس ڈرون ٹیکنالوجی منصوبے کے لیے ابتدائی طور پر 50 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا ہے۔ جس میں اضافہ کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں ڈویژنل ہیڈکوارٹرز سے منصوبے کا آغاز کیا جارہاہے۔
Discussion about this post