گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے صوبائی اسمبلی توڑنے کی سمری پر دست خط کردیے۔ جس کے نتیجے میں اب خیبرپختونخوا اسمبلی اور اس کی کابینہ باقاعدہ طور پر ختم ہوچکی ہیں۔ یاد رہے کہ منگل کی رات سابق وزیراعلیٰ محمود خان نے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دست خط کرکے اسے گورنر کو روانہ کیا تھا۔ اب گورنر نے نگراں وزیراعلیٰ کے تقرر تک محمود خان کو بطور وزیراعلیٰ کام کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی کو بتایاگیا ہے کہ وہ نگراں وزیراعلیٰ کے تقرر کے لیے محمود خان سے مشاورت کریں۔ اب یہ دونوں شخصیات 20 جنوری تک اس سلسلے میں مشاورت کریں گے اور یہ مشاورتی عمل 3 دن تک جاری رہے گا۔کسی ایک نام پر اتفاق نہ ہوا تو دونوں فریقین کی جانب سے تین تین ارکان پر مبنی ایک پارلیمانی کمیٹی بنے گی اور اگر وہ بھی اس کوشش میں ناکام رہی تو الیکشن کمیشن اپنے طور پر نگراں وزیراعلیٰ کا تقرر کرے گا۔
Exclusive message of CM KP @IMMahmoodKhan after signing the summary for dissolution of KP Assembly.
#خیبرپختونخوا_اسمبلی#عمران_خان_بچائےگا_پاکستان pic.twitter.com/9IdJYF1QBU— Barrister Dr Muhammad Ali Saif (@BaristerDrSaif) January 17, 2023
Discussion about this post