سی ڈی اے کے ذرائع مطابق بلڈنگ رولر کی خلاف ورزی پر کے پی ہاؤس سیل کیا جا رہا ہے۔اسپیشل مجسٹریٹ سردار محمد آصف نے کے پی ہاؤس سیل کیا۔ کے پی کے ہاؤس میں موجود سرکاری ملازمین کے اہلِ خانہ کو رہائش گاہ چھوڑنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ خیبر پختون خوا ہاؤس کی لیز کی میعاد ختم ہو چکی ہے، کے پی ہاؤس کے سرکاری ملازمین کے بچے اسلام آباد کے مختلف اسکولوں میں زیرِ تعلیم ہیں۔خیبر پختون خوا ہاؤس میں مقیم ملازمین وزیرِ اعلیٰ کے لیے کام کرتے ہیں، ملازمین میں وزیرِ اعلیٰ کے پی کا باورچی اور کلرک سمیت اسٹاف بھی شامل ہے۔
Discussion about this post