وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے مرکزی بینک میں 2 ارب ڈالرز جمع کرادیے ہیں۔ سعودی عرب کے اس اقدام سے فارن ایکسچینج ریزرو میں اضافہ ہو گا۔ اس موقع پر اسحاق ڈار نے وزیرِ اعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور اپنی طرف سے سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب ہر مشکل اور ہر موقع پر پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے۔ پاکستان کے معاملات بہتری کی طرف آ چکے ہیں۔ مستقبل میں معاشی معاملات میں مزید بہتری کی طرف جائیں گے، پاکستان کی معیشت پہلے سے بہتر ہے، اس میں جلد مزید استحکام پیدا ہو گا۔
State Bank of Pakistan (SBP) has received deposit of $2 billion from the Kingdom of Saudi Arabia. This inflow has increased the forex reserves held by SBP and will accordingly be reflected in the forex reserves for the week ending 14July2023.
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) July 11, 2023
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے بذریہ ٹوئٹ سعودی حکومت کے اس تعاون کا شکریہ ادا کیا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کےلیے مالیاتی معاونت یقینی بنانے پر وہ بالخصوص اپنے بھائی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کے شکر گزار ہیں۔ سعودی عرب کی جانب سے معاونت کی فراہمی سے پاکستان کی اقتصادی بحالی و بہتری کے ضمن میں برادر ممالک اور عالمی برادری کے بڑھتے اعتماد کی عکاسی ہورہی ہے۔
On behalf of the people of Pakistan, I would like to extend my deep gratitude to the leadership and brotherly people of the Kingdom of Saudi Arabia for the US$2 billion deposit with the State Bank of Pakistan. I would like to especially thank my brother Saudi Crown Prince & Prime…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 11, 2023
Discussion about this post