سعودی سول ایوی ایشن کےمطابق صحت سے متعلق نئی ہدایات پر سختی سے عمل کرنا ہوگا، نئی ویکسینیشن سے متعلق ہدایت سعودی وزارت صحت کی ویب سائٹ پر ہیں،تمام ایئر لائنز سعودی عرب آنے والے مسافروں کو گردن توڑ بخار، سمیت دیگر بیماریوں کی ویکسین لازمی لگوائیں۔ مسافروں کے پاس آمد سے کم از کم 10 دن پہلے جاری کردہ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ ہونا چاہیے،پولی سیکرائیڈ کی قسم کے لیے 3 سال اورکنجوگیٹڈ قسم کے لیے 5 سال سے زیادہ ویکسنیشن سرٹیفکٹ زیادہ پرانا نہیں ہونا چاہیے۔ ہدایت نامے کے مطابق ایک سال اور اس سے کم عمر کے بچے اس ویکسین سے مستثنیٰ ہیں۔ سعودی ایوی ایشن کے احکامات کی خلاف ورزی کرنے والی ایرلائنز اور مسافروں کے خلاف قوانین کے تحت سخت کارروائی ہوگی۔
Discussion about this post