سعودی عرب نے رواں حج سیزن کے پیشِ نظر ضابطۂ حج کی خلاف ورزیوں پر سخت اقدامات کا اعلان کر دیا ہے۔ وزارتِ داخلہ کے جاری کردہ اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ بغیر اجازت حج کرنے یا ایسی کوشش کی صورت میں 20 ہزار ریال تک جرمانہ کیا جائے گا۔ یہ صرف زائرین کے لیے نہیں بلکہ جو بھی شخص وزٹ ویزا پر مکہ یا مقدس مقامات میں داخل ہونے کی کوشش کرے گا، وہ بھی اسی جرمانے کا سامنا کرے گا۔ اگر کوئی وزٹ ویزا رکھنے والے افراد کو حج کے دوران مکہ مکرمہ پہنچانے میں مدد کرتا ہے خواہ وہ گاڑی سے ہو یا رہائش فراہم کر کے تو:
ایک لاکھ ریال تک جرمانہ
گاڑی ضبط
ملک بدری (ڈی پورٹ)
سعودی عرب میں 10 سال تک داخلے پر پابندی کا سامنا کرنا ہوگا۔
یہ تمام سزائیں اب نافذالعمل ہیں، اور سعودی حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ قوانین کی پاسداری کریں اور غیرقانونی حج سرگرمیوں کا حصہ بننے سے گریز کریں۔ البتہ، انصاف کے تقاضے کے مطابق، خلاف ورزی کی صورت میں 30 سے 30 روز کے ادنر عدالت سے اپیل کا حق رکھا گیا ہے۔ وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد حجاج کرام کی حفاظت، انتظامی نظم، اور مقدس مقامات کا تقدس برقرار رکھنا ہے۔
Discussion about this post