سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم شہباز شریف سے رابطہ کرکے انہیں منصب سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی۔ وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا اور انہیں سرکاری دورے کی دعوت دی جس پر محمد بن سلمان نے ان کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم کے مطابق پاکستانی عوام سعودی شاہی مہمانوں کے پرتپاک استقبال کے منتظر ہیں،سعودی ولی عہد کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک میں قریبی برادرانہ تعلقات ہیں۔ وزیراعظم نے حرمین شریفین کے متولی شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صحت و تندرستی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور سعودی قیادت اور عوام کو رمضان المبارک کی مبارکباد دی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دعا ہے کہ ماہ مقدس کی بدولت تمام دنیا کے مسلمانوں کیلئے امن و خوشحالی ہو۔ شہباز شریف نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ اپنے تاریخی، ثقافتی اور گہرے برادرانہ تعلقات پر فخر ہے، دونوں ممالک نے ہرمشکل میں ایک دوسرے کی مدد کی
Discussion about this post