سعودی شاہی فرمان کےمطابق سائنس دانوں ڈاکٹروں،محقیقین،ثقافت،کھیلوں اور دوسرےشعبوں میں باصلاحیت اور قابل شخصیات کو شہریت دی جائے گی،شاہی حکم نامے کے مطابق مختلف شعبوں میں ہنرمندوں اورکاروباری شخصیات کو بھی شہریت دی جائے گی ،ا اور یہ سارے وہ افراد وہ ہوں گے جنہوں نےمختلف شعبوں میں مملکت کو فائدہ پہنچایا۔ سعودی حکومت نےیہ فیصلہ مملکت کے وژن 2030کےاہداف حاصل کرنے کیلئے کیا ہے۔جس کا مقصد منفرد اورتخلیفی صلاحیتوں کےحامل افرادکو ملک کے قومی دھارےمیں شامل کرنا ہے،سعودی عرب کا ماحول پرکشش بنانا،غیر معمولی ذہنوں کومتوجہ کرنا اورسرمایہ کاری کرنےوالوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
Discussion about this post