پنجاب میں اسموگ کی روک تھام کے لیے لاک ڈاؤن اورناکہ بندی کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ کمشنر لاہور کا کہنا ہے کہ 2 ماہ تک ہر بدھ کو ورک فرام ہوگا۔ تاجر برادری نےبھی اسموگ کے تدارک کے لیے بدھ کی چھٹی کی حمایت کی ہے۔ کمشنر لاہور کا ارادہ ہے کہ مارکیٹس سے تجاوزات کے خاتمے کے لیے آپریشن کیا جائے گا، تاجروں کو اعتماد میں لے کر فیصلے ہوں گے۔ ڈیٹا کے مطابق اکتوبر اور نومبر میں اسموگ شدید ہونے کا خدشہ ہے۔ ذرائع کے مطابق بدھ کو مارکیٹیں، اسکول، کالجز اور فیکٹریاں بند کرنے کا امکان ہے، سرکاری دفاتر میں نصف ملازمین کام کریں گے۔
Discussion about this post