پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے عہدہ سنبھالنے کے بعد اعلان کیا تھا کہ لاہور میں شہریوں کو مفت انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ اب معلوم ہوا ہے کہ لاہور کے 50 مقامات پر یہ سروس شروع کردی گئی ہے۔ مریم نواز نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں بتایا ہے کہ لاہور کے 50 مقامات پر مفت وائی فائی کا آغاز ہوگیا ہے جبکہ دیگر مقامات پر بھی اس پر کام کیا جارہا ہے۔ جو وعدہ کیا تھا اسے پورا کردیا۔ پنجاب حکومت کا ارادہ ہے کہ لاہور کے 516 مقامات پر فری وائی فائی پوائنٹس بنائے جائیں۔ محکمہ آئی ٹی کے حکام کو ہدایت ملی ہے کہ وہ ترجیحی طور پر تعلیمی اداروں، ایئرپورٹس، ریلوے اسٹیشنز اور بس اسٹینڈز پر بھی انٹرنیٹ کی مفت سروس شروع کریں۔
Discussion about this post