لاہور میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا گیا۔ شہر کے محکمہ ماحولیات کے ٹریفک اسکواڈ نے شہرکے مختلف مقامات پر ناکے لگالیے۔ داخلی و خارجی راستوں پر ٹیمیں ماحول دشمن گاڑیاں پکڑنے لگیں، کیمیائی مادے پھیلانے والی گاڑیوں کےچالان کیے جارہے ہیں ، انجن کی حالت زیادہ خراب ہو تو گاڑی کو بند کیاجارہا ہے۔ ماحول ٹریفک اسکواڈ کے سربراہ علی اعجاز کے مطابق کمرشل گاڑیوں میں دھواں دینے کی شرح زیادہ ہے۔
Discussion about this post