جنوبی ایشیا کے نمایاں ثقافتی میلوں میں سے ایک، لاہور ادبی میلہ، ہفتہ، 3 مئی2025کو نیویارک کے معروف ثقافتی مرکز میں منعقد ہوگا۔ یہ بزم امریکی سامعین کے سامنے عصری پاکستان کا فکری، ادبی اور تخلیقی پہلو اجاگر کرے گی۔ اس سال کے میلے میں پاکستان اور بیرونِ ملک سے آئے ہوئے ممتاز مفکر، مصور، معمار، مؤرخ، صحافی اور شاعر شرکت کریں گے، جن میں ڈاکٹر مانن احمد، پروفیسر افتخار ڈاڈی، قدسیہ رحیم، ڈاکٹر وشاکھا دیسائی، ممتاز مصطفیٰ، مشعل حسین، نصرت درّانی اور استاد نصیر الدین سامی شامل ہیں۔ یہ محفل تاریخ، سیاست، سائنسی ترقی، فنِ تعمیر، مصوری، اور نثر و نظم پر دلچسپ مکالمے پر مشتمل ہوگی۔ ایک خصوصی مشاعرہ بھی منعقد کیا جائے گا، جس میں سال 2025 کے پاکستانی نوجوان شعرائے اعزاز، یعنی ماشاءاللہ سیف اور ایمن طاہر خان اپنا تازہ کلام پیش کریں گے۔ تقریب کا اختتام معروف سامی برادران کی روح پرور قوالی اور خیال کی محفل پر ہوگا، جو سامعین کو ایک وجدانی اور یادگار تجربہ فراہم کرے گی۔
تقریب کی تفصیلات:
- تاریخ: ہفتہ،3مئی 2025
- وقت: صبح 11 بجے سے شام 6 بجے تک
• مقام: 725، پارک ایونیو، نیویارک، امریکہ
Discussion about this post