سندھ حکومت نے اتوار کر کراچی اور حیدرآباد کے بلدیاتی الیکشن ملتوی کرانے کے لیے اب صوبائی الیکشن کمشنر کو خط لکھ ڈالا۔ سندھ حکومت کا موقف ہے کہ سیکورٹی کی صورتحال انتہائی خراب ہے اور کوئی بھی ناخوش گوار واقعہ ہوسکتا ہے۔ اسی لیے الیکشن کو فی الحال ملتوی کیا جائے۔ اُدھر حساس اداروں نے بھی کراچی کے بلدیاتی الیکشن پر اپنے تحفظات اور خدشات کا اظہار کردیا ہے۔ یہ صورتحال بھی الیکشن کمیشن کے علم میں لائی گئی ہے۔ حساس اداروں کی بھی یہی درخواست ہے کہ سیکورٹی کی بنا پر الیکشن ملتوی کیے جائیں۔ یاد رہے کہ الیکشن کمیشن کے حکم کے تحت 15 جنوری کو کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن ہونے جارہے ہیں۔ جس پر ایم کیو ایم پاکستان نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ ایم کیو ایم کا موقف ہے کہ جب تک حلقہ بندیوں میں خامیاں دور نہ کی جائیں اُس وقت تک الیکشن نہ کرائے جائیں ۔
Discussion about this post