لاہور ہائی کورٹ میں شہری مرزا واحد رفیق کی طرف سے دائر درخواست میں حکومت پنجاب سمیت دیگر کوفریق بنایا گیا ہے۔ جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت سیکورٹی خدشات کے تحت عدالت سے رجوع کرتی رہی ہے۔ پی ٹی آئی اپنےموقف سے ہٹ کر لاہور میں جلسہ کرنے جا رہی ہے۔ پی ٹی آئی کے 8 ستمبر کے جلسے میں حکومت اور عدلیہ کے خلاف زبان استعمال کی گئی۔ پی ٹی آئی انتظامیہ کی منظوری کے بغیر جلسہ کرنا چاہ رہی ہے۔ جلسے میں عدلیہ مخالف تقاریر ہوسکتی ہیں۔ پی ٹی آئی آئین میں دی گئی رعایت کا غلط استعمال کررہی ہے۔ استدعا ہے کہ پی ٹی آئی کو عدلیہ مخالف تقاریر سے روکنے اور انتظامیہ کی اجازت کے بغیر جلسہ کرنے سے روکنے کا حکم دے۔ بغیراجازت جلسہ کرنے پر پی ٹی آئی کے خلاف سخت کارروائی کا بھی حکم دیا جائے۔
Discussion about this post