رجسٹرار آفس لاہور ہائی کورٹ کے مطابق خطوط جسٹس شجاعت علی خان، جسٹس شاہد بلال حسن اور جسٹس عالیہ نیلم کے نام بھجوائے گئے ہیں۔ سی ٹی ڈی اور پولیس افسران لاہور ہائی کورٹ پہنچ گئے، سیکیورٹی سخت کر دی گئی۔ مشکوک خطوط کی جانچ کے لیے فرانزک ٹیمیں ہائی کورٹ پہنچ گئیں اور لاہور ہائی کورٹ کے سی سی ٹی وی کیمروں سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ خط وصول کرنے والے لاہور ہائی کورٹ کے تینوں ججز انتظامی کمیٹی کے رکن ہیں۔ یاد رہے کہ منگل کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق سمیت 8 ہائی کورٹ ججز کو مشکوک خطوط موصول ہوئے تھے۔ ایک جج کے اسٹاف نے خط کھولا تو اس کے اندر پاؤڈر تھا۔
Discussion about this post