لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے خلاف کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے طلبا میں موٹر سائیکلوں کی تقسیم کے لیے قرعہ اندازی کے حکم امتناع میں توسیع کر دی۔ اپنے ریمارکس میں عدالت کا کہنا تھا کہ منصوبے سے پہلے ماحولیاتی این اوسی نہ لینا فوجداری جرم ہے۔ لاہور ہائی کورٹ نے سماعت کے دوران شہر کے تمام پارکوں کو مکمل بحال اور محفوظ بنانے کا بھی حکم جاری کیا۔ عدالت کا کہنا تھا کہ پارکوں کی بحالی اور محفوظ بنانے کے لیے جرمانے بھی کرنا پڑیں تو کیے جائیں۔ اسی طرح پرندوں کی خرید و فروخت کے لیے دوسری جگہ مختص کرنے اور ایل ڈی اے کے 7 اسپورٹس کمپلیکس کی بحالی کا بھی حکم دیا۔ عدالت نے حکومت پنجاب سے تفصیلی رپورٹ 27 مئی تک طلب کرلی۔
Discussion about this post