درخواست رکن لاہور پریس کلب جعفر بن یار نے وکیل ندیم سرور کے ذریعے سے دائر کی۔ موقف اختیارکیا گیا کہ گزشتہ ہفتے قومی اسمبلی نے پیکا ترمیم سے متعلق بل منظور کیا ۔ پیکا بل منظوری کے لیےاسمبلی نے اپنےرولزمعطل کرکہ اسے 6 فاسٹ ٹریک کیا،پیکا ترمیمی ایکٹ کے تحت فیک انفارمیشن پر 3 برس قید اور جرمانے کی سزا ہوگی۔ درخواست گزار کے مطابق ماضی میں پیکا کوخاموش ہتھیارکےطوراستعمال کیاجاتارہا ہے،پیکا ترمیمی ایکٹ میں نئی سزاؤں کے اضافے سے پاکستان میں رہ جانے والی تھوڑی سی آزادی بھی ختم ہوجائے گی،بل متعلقہ اسٹیک ہولڈرز اورصحافتی تنظیموں کی مشاورت کےبغیر لایاگیا۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت پیکا ترمیمی ایکٹ کو غیر آئینی قرار دے کر کالعدم قرار دے ۔ درخواست میں الیکشن کمیشن پی ٹی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
Discussion about this post