اسموگ کے روک تھام کے حوالے سے لاہور ہائی کورت میں مختلد درخواستوں کی سماعت ہوئی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ رمضان کی مناسبت سے ریسٹورنٹس کے اوقات کار تبدیل کردیے جائیں۔ عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ اب ریسٹورنٹس افطاری سے سحری تک کھولنے کی اجازت ہوگی۔ لاہور ہائیء کورٹ کے جسٹس شاہد کریم کا کہنا تھا کہ اُن کارخانوں اور انڈسٹریز کے خلاف ایکشن ہونا چاہیے جو گندے پانی کو دریا میں ڈال رہے ہیں اور یہ گندا پانی وہ ہے جو فصلوں میں استعمال ہوتا ہے۔ بدقسمتی سے اسی پانی سے سبزیاں اگائی جارہی ہیں جبھی رپورٹس مل رہی ہیں کہ ایسے علاقوں کے بچوں کی نشو ونما میں اضافہ نہیں ہورہا۔
Discussion about this post